جانی لیور‘ اپنی بیٹی کے ساتھ کام کریں گے

بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین جانی لیور آنے والی فلم میں اپنی بیٹی کے ساتھ مزاحیہ اداکاری کرتے دکھائی دیںگے۔ رپورٹس کے مطابق اداکار جانی لیور کو بیٹی جیمی کے ساتھ نئی فلم ہائوس فل 4 میں کاسٹ کرلیا گیاہے۔ اس سے قبل دونوں کئی ٹی وی شوز میں کامیڈی پیش کرچکے ہیں۔ جانی لیور نے بتایاکہ بیٹی کے ساتھ پہلی مرتبہ فلم کرنے پر وہ پرجوش ہیں۔

جواب چھوڑیں