سوناکشی کے خلاف مقدمہ درج

اداکارہ سوناکشی سنہا بڑی مصیبت میں پھنس گئی ہے۔ پولیس نے اداکارہ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایک شخص نے سوناکشی سنہا کے خلاف دھوکہ دہی اور پیسے لینے کے باوجود شو میں پرفارم نہ کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق سوناکشی سنہا نے گذشتہ سال ستمبر میں اس سے شو میں پرفارم کرنے کیلئے 37 لاکھ روپے لئے، اس نے پروگرام کی بڑے پیمانے پر تیاریاں مکمل کیں جس پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے تاہم وہ اس کے شو میں شریک ہی نہیں ہوئی جبکہ اداکارہ پیسوں کی واپسی کے تقاضے پر بھی ٹال مٹول کرتی رہی۔ مذکورہ شخص نے دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس سے رابطہ کیا تاہم پولیس بھی کارروائی کرنے سے انکاری ہوئی تو مذکورہ شخص نے پولیس اور سوناکشی سنہا کے رویے کے خلاف زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کی جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اداکارہ سمیت دیگر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب چھوڑیں