پرینیتی ہالی ووڈ تھریلر فلم کے ریمیک میں کام کریںگی

اداکارہ پرینیتی چوپڑا ہالی ووڈ فلم کے ریمیک میں کام کرنے والی ہیں۔ پرینیتی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’کیسری‘ کو لیکر سرخیوں میں ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ اکشے کمار کی جوڑی نظر آئے گی۔ یہ فلم 21 مارچ کو ریلیز ہوگی۔ اسی دوران پرینیتی کے مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ پرینیتی کے پاس اس وقت 3 پراجکٹ ہیں جو الگ الگ زونر کی فلم ہے۔ اس میں سے ایک ہے ’دی گرل آن دی ٹرین‘ کی ریمیک۔ سال 2016 میں رلیز ہوئی تھریلر فلم دی گرل آن دی ٹرین کی ریمیک بننے والی ہے جس کیلئے پرینیتی کو کاسٹ کیاگیاہے۔ اس فلم میں پرینیتی مرکزی کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ یہ فلم ریلائنس اینٹرٹینمنٹ کے بینر کے تحت بنے گی جس کی ہدایت ربھو داس گپتا کے ذریعہ کی جائے گی۔ فلم ’دی گرل آن دی ٹرین‘ پالا ہاکنس کے ناول دی گرل آن دی ٹرین پر مبنی ہے۔

جواب چھوڑیں