جنوبی افریقہ کی چوتھے ونڈے میں 6 وکٹس سے کامیابی

نوجوان بولر انریچ نورجے اور فیلوکوایو کی شاندار بولنگ کی مدد سے جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو چوتھے ونڈے میں 6 وکٹس سے شکست دے دی۔ اس طرح 5 میاچس کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 4-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 190 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے محض 32.5 اوورس میں 4 وکٹس کھوکر بنالئے۔ وکٹ کیپر و اوپنر ڈی کاک نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 51 جبکہ دوسرے اوپنر ریزا ہینڈرکس نے 8 رن بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایڈین مارکرام 29 اور کپتان ڈوپلسی 43 رن بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ ڈیویڈ ملر 25 اور جین پال ڈومنی 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رن بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا نے 3 اور رجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں لنکن ٹیم پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے صرف 189 رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے صرف 5 بلے باز ہی دوہرے ہندسے کو عبور کرپائے۔ لنکا نے ایک موقع پر 131 پر اپنے 9 وکٹس گنوادیئے تھے تاہم اسیرو اوڈنا ا ور رجیتھا نے دسویں وکٹ کیلئے 58 رن بنائے جس میں رجیتھا بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔ اوڈنا نے 57 گیندوں میں 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 78 رن اسکور کئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر اویشکا فرنانڈو 29‘ کوسال منڈس 21‘ دھننجیا ڈی سلوا 22 اور تھیسارا پریرا 12 شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کے لے انریچ نے 3 جبکہ فیلوک وایو نے 2 وکٹس حاصل کئے۔ اوڈننا کو میان آف دی میاچ قرار دیاگیا۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ونڈے ہفتہ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں