خواجہ‘ٹیم انڈیا کے خلاف زیادہ رن بنانے والے غیرملکی کھلاڑی

آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز عثمان خواجہ نے اپنی اچھی فارم جاری رکھتے ہوئے ٹیم انڈیا کے خلاف ایک اور سنچری بنائی ہے۔ عثمان خواجہ نے رانچی کے بعد دہلی ونڈے میں بھی سنچری بنائی۔ عثمان خواجہ نے 102 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ عثمان خواجہ نے 48 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور آئندہ 50 رن کیلئے انہوں نے 54 گیندیں کھیلیں۔ انہوں نے 10 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری پوری کی۔ عثمان خواجہ کے نام ونڈے میں پہلے ایک بھی سنچری نہیں تھی لیکن اسی سیریز میں انہوں نے 2 سنچریاں بنائی ہیں۔ اس سیریز کے 5 میں سے 4 اننگز میں انہوں نے 50 سے زیادہ رن بنائے۔ خواجہ نے اس سنچری کے ساتھ ایک بڑا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ وہ ہندوستان کی سرزمین پر ٹیم انڈیا کے خلاف 5 میاچس کی ونڈے سیریز میں سب سے زیادہ رن بنانے والے غیرملکی کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے اے بی ڈیویلرس کے 358 رنوں کا ریکارڈ توڑدیا۔ عثمان خواجہ نے سیریز میں 76.60 کی اوسط سے 383 رن بنائے۔عثمان خواجہ نے سیریز میں 2 سنچریاں اسکور کیں۔

جواب چھوڑیں