کے کویتا کو والد اور بھائی کی مبارکباد

تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو اور پارٹی کے کارگزار صدر کے تارک راما راو نے رکن پارلیمنٹ و ٹی آرایس پارٹی کی لیڈر کے کویتا کی آج سالگرہ کے موقع پر ان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔کے سی آر نے ان کی صحت اور طویل عوامی زندگی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔کے تارک راما راو نے اپنی بہن کویتا جو پارلیمنٹ میں حلقہ نظام آباد کی نمائندگی کرتی ہیں، کو مبارکباد دینے کے لئے ٹوئیٹر کا استعمال کیا۔انہوں نے ٹوئیٹ میں اپنے مبارکبادی کے پیام میں کہاکہ کویتا قوت تحریک کا سرچشمہ ہیں۔ راؤ نے ان کی خوشی،صحت ، امن اور طویل عوامی زندگی کے لئے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا ۔انہوں نے اپنی بہن کے ساتھ لی گئی تصاویر کو بھی اس مبارکبادی کے پیام کے ساتھ ٹوئیٹ کیا۔

جواب چھوڑیں