عمران خان 170ممالک کیلئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے

 وزیراعظم عمران خان توقع ہے کہ 170ممالک کیلئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے تاکہ سیاحوں اور سرمایہ کاروں کی کشش حاصل کی جائے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک پریس کانفرنس میں رپورٹرس کو بتایا کہ حکومت نے اپنی پالیسی کے پہلے مرحلہ میں ویزا پالیسی کو نرم بنانے پانچ ممالک بشمول ترکی‘ چین‘ ملیشیائ‘ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ای ویزا سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے پراجکٹ کی کامیابی پر اس سہولت کو 170ممالک کے شہریوں تک وسعت دی جائے گی۔ مسافروں کا شناختی سسٹم پہلے ہی کراچی اور لاہور ایرپورٹس پر نصب کیا جاچکا ہے اور اسے ملک کے دیگر ایرپورٹس پر بھی قائم کیا جائے گا۔ مزید برآں 90ممالک کو بزنس ویزے دئیے جائیں گے جبکہ 55ممالک کو آمد پر ویزا دیا جائے گا۔ قبل ازیں یہ سہولت صرف 24ممالک کے شہریوں کیلئے دستیاب تھی۔ چودھری نے مزید کہا کہ حکومت ہندوستانی ارباب مجاز کو تحریر کرتے ہوئے ان پر زور دے گی کہ وہ ایسے پاکستانی صحافیوں کو دیزے عطا کرے جو آنے والے ہندوستانی انتخابات کا احاطہ کرنا چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں