نائجیریا میں اسکول کی عمارت گرگئی۔ 9 ہلاک، کئی افراد ملبے میں ابھی بھی پھنسے ہیں

نائجیریا کے معاشی مرکز لاگوس میں ایک عمارت اور ایک اپارٹمنٹ کے گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے اور کئی دیگر افراد ملبے میں ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں۔عمارت میں ایک اسکول بھی چلتا تھا۔مقامی راحت بچاؤ ٹیم کے افسر نے ژنہوا کو بتایا کہ عمارت اور اپارٹمنٹ کی عمارت بدھ کے دن گرگئی تھی۔ عمارت سے کم سے کم 9 لوگوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور اسکول لاگوس کے تین منزلہ عمارت ایٹا۔فاجی میں چلتاتھا جس میں 172 طالب علم پڑھتے ہیں۔نائجیریا کے جنوب۔مغربی علاقے میں قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے کوآرڈی نیٹر ابراہیم فرینولوئے نے کہا ہے کہ بچاؤ مہم کے دوران ٹھیک ٹھیک اعدادوشمار پیش کرنا مشکل ہے ۔ بچاؤ مہم ابھی بھی جاری ہے ۔ایک افسر نے کہا کہ زیادہ تر متاثر نجی عمارت میں چل رہے پرائمری اسکول کے طالب علم ہیں جبکہ بچاؤ اہلکاروں نے تقریبا 50 طالب علموں کو بچالیا ہے ۔لاگوس جنرل اسپتال میں زیادہ تر لوگوں کو علاج کے لئے بھیجا گیا ہے جہاں بتایا گیا ہے کہ 41 طالب علموں کی حالت مستحکم ہے ۔لاگوس کے ریاستی محکمہ تعمیرات کے افسر نے بتایا کہ عمارت کو تین بار ڈھانے کے لئے نشان زد کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں