آخری دم تک،آخری رن تک:شاہ رخ خان

 کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی ٹیم اتوار کو ایڈن گارڈن میدان پر اپنا پہلا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کھیلنے اترے گی اور اس سے پہلے ہی ٹیم کے مالک شاہ رخ خان نے بگل بجاتے ہوئے شائقین سے ٹیم کی حمایت کرنے کے لئے اپیل کی ہے ۔بالی ووڈ اداکار شاہ رخ نے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا ہے جس میں انہوں نے شائقین سے اپیل کرتے ہوئے لکھاکہ آخری دم تک،آخری رن تک۔ اس ویڈیو پیغام میں شاہ رخ کی آواز کے ساتھ ٹیم کے موجودہ پریکٹس کی تصاویر بھی دکھائی دے رہی ہیں۔شاہ رخ نے لکھاکہ آپ ہمارے لیے دُعا کریں، اور ہم آپ کے لیے کھیلیں گے ۔ آئیے سب کے ساتھ ہو لیں۔شاہ رخ نے کہا کہ آئی پی ایل2019کے سیزن میں شائقین کو اور بہت نئے چہرے بھی دیکھنے کو ملیں گے جس میں بولروں میں نیوزی لینڈ کے لکی فیگیورسن ،انگلینڈ کے ہیری گرنی، جنوبی افریقہ کے اینرچ نورٹے اور ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کارلوس بریتھویٹ شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں