آئی پی ایل میں میچ کھیلنے کو لیکر کوئی پابندی نہیں: کوہلی

ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے واضح کر دیا ہے کہ آئندہ ورلڈکپ کے پیش نظر ہندوستانی کھلاڑیوں کے آئی پی ایل میں کھیلنے کو لیکر کسی طرح کی کوئی روک نہیں ہے۔ آئی پی ایل میں بنگلور کی ٹیم کے کپتان کوہلی نے اپنی ٹیم کے ایک پروموشنل پروگرام کے دوران ورلڈکپ ٹیم میں جگہ بنانے کے دعویدار ہندوستانی کھلاڑیوں کے آئی پی ایل میں کھیلنے کو لے کر یہ بات کہی۔ ان سے یہ پوچھا گیا تھاکہ کیا آئی پی ایل ٹیموں کو ورلڈ کپ کے دعویدار ہندوستانی کھلاڑیوں کے استعداد کے انتظام کو لیکر کوئی ہدایات ہیں۔ کوہلی نے کہاکہ آپ کسی پر کوئی روک نہیں لگا سکتے۔ اگر میں 10، 12 یا 15 میچ کھیل سکتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ دوسرا کھلاڑی بھی اتنے میچ کھیل سکتاہے۔ میرے جسم کہہ سکتاہے کہ مجھے کتنے میچ کھیلنے چاہئے اور مجھے اسے لیکر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے لگتاہے کہ لوگ اسمارٹ ہوںگے کیونکہ آپ ایسے ٹورنامنٹ سے ہٹنا نہیں چاہوگے۔ کوہلی نے اس بات پر زور دیا کہ اپنی استعداد کو سنبھالنا ہر کھلاڑی کی اپنی ذمہ داری ہے۔ ویراٹ نے کہاکہ جہاں تک ذمہ داری کی بات ہے تو تمام ہندوستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل کے دوران ذمہ داری رہے گی کہ وہ اپنی فٹنس پر خود نظر رکھیں ۔ میرا یہ بھی ماننا ہے کہ ہر کھلاڑی آئی پی ایل کو ایک ایسے موقع کے طورپر لے گا جہاں سے وہ عالمی کپ میں مثبت سوچ کے ساتھ جاسکے۔ ویراٹ نے جہاں یہ کھلاڑیوں کے اوپر چھوڑ دیاکہ وہ آئی پی ایل میں کھیلنا چاہتے ہیں یا آرام کرنا چاہتے ہیں، وہیں سابق ہندوستانی فاسٹ بولر آشیش نہرا نے کہاکہ آئی پی ایل ورلڈکپ سے پہلے فائدہ ہوگا اور ورلڈ کپ سے پہلے لمبا آرام نقصاندہ بھی ہوسکتا ہے ۔

جواب چھوڑیں