میڈیا پریمیر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز

میڈیا پریمرے لیگ (ایم پی ایل) کے تیسرے ایڈیشن کا آج سے آغاز عمل میں آیا۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب کل ہوٹل انمول کانٹی نینٹل میں عمل میں آئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اڈوائیزر تلنگانہ حکومت اے کے خا آئی پی ایس نے ٹرافی کی رونمائی انجام دی اور ایونٹ میں حصہ لینے والی 32 ٹیموں کو ڈریس بھی فراہم کئے۔ چیرمین وقف بورڈ محمد سلیم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی مقابلہ آج اے کے خان الیون اور ایم پی ایل الیون کے درمیان وجئے آنند پلے گرائونڈ رنگ روڈ پر کھیلاگیا۔ گذشتہ سیزن کے دوران ایم پی ایل نے بیرونی دورہ کا اعلان کیاتھا اور اس نے متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل بھی کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں جملہ 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں منصف کی ٹیم بھی شامل ہے۔ منصف کا افتتاحی مقابلہ 21 مارچ کو اسنیہا ٹی وی سے ہوگا۔ اس موقع پر شیخ احمد‘ آصف علی‘ ایس ایم رفیع‘ نعیم غوری کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ منصف ٹیم کی جانب سے کپتان سید مجیب اللہ حسینی‘ محمد اکرام اللہ‘محمد اظہر اور محمد شکیل اس تقریب میں شریک تھے

جواب چھوڑیں