ڈومنیک تھیم نے انڈین ویلس خطاب جیت لیا

آسٹریلیا کے ڈومنیک تھیم نے انڈین ویلس کا خطاب جیت لیا۔ تھیم نے کل رات کھیلے گئے خطابی مقابلہ میں سابق عالمی نمبر ایک سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو ایک سخت مقابلہ میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ عالمی نمبر 8 تھیم نے یہ مقابلہ 3-6, 6-3, 7-5 سے جیتا۔ آسٹریلیا کے 25 سالہ ڈومنیک تھیم کو پہلے سیٹ میں شکست اٹھانی پڑی تھی تاہم انہوں نے مضبوط واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ کو تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں پہنچایا۔ آخری سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو سخت چیالنج دیا تاہم قسمت کی دیوی آسٹریلین اسٹار پر مہربانی جنہوں نے 7-5 سے سیٹ جیت کر اے ٹی پی ماسٹرس 1000 کراون ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ واضح رہے کہ فیڈرر نے دبئی میں نوواک جاکوویچ کو ہراکر اپنے کیریر کا 100 واں ٹائٹل جیتاتھا۔

جواب چھوڑیں