کیوی ٹیم کے گول کیپر بھی کرائسٹ چرچ سانحہ میں شہید

نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ سانحہ میں شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کی فٹبال اسوسی ایشن نے بھی کرائسٹ چرچ واقعہ میں عطا الیان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔عطا الیان نیوزی لینڈ کی فٹسل ٹیم کے گول کیپر تھے جنہوں نے19 انٹرنیشنل میاچس کھیلے تھے جب کہ وہ ساتھ ہی مقامی اسکول کی فٹسل ٹیم کے کوچ بھی تھے اور وہ مین لینڈ کلب سے منسلک تھے۔شہید فٹبالر 2014 میں نیوزی لینڈ کی فٹسل ٹیم کے سال کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔شہید فٹبالرکاآبائی تعلق فلسطین سے تھا تاہم والدین کی ہجرت کے باعث ان کی پیدائش کویت کی تھی اور ان دنوں وہ سافٹ ایئر کمپنی بھی چلا رہے تھے جب کہ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک ننھی بیٹی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں