ایچ سی یو میں ہرن کا شکار

 نامعلوم افراد نے گچی باؤلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی ( ایچ سی یو ) کے شوٹنگ رینج کے احاطہ میں ایک ہرن کا شکار کیا ۔ یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت منظر عام پر آیا جبکہ یونیورسٹی کے طلبہ نے گولیاں چلنے کی آواز یں سنیں، خوف زدہ طلبہ نے فوری فاریسٹ اور پولیس حکام کو اس کی اطلاع دی ۔اطلاع ملتے ہی فاریسٹ حکام اور پولیس عہدیدار مقام واقعہ پہنچے جہاں وہ ایک ہرن کو مردہ پایا۔ نامعلوم افراد نے فائر کرتے ہوئے اس کاشکار کیا ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں