عادی سارقین کی 4 رکنی ٹولی گرفتار‘ مسروقہ بائیکس اور زیورات برآمد

کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے آج 4 سارقوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ 4 موٹر سائیکلیں، 10 گرام طلائی زیورات، 200 گرام چاندی کی اشیاء اور ایک سل فون برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمین کی شناخت 20 سالہ راما کوٹی اکیل کمار عرف ارون ڈگری طالب علم ساکن شائلا جا اپارٹمنٹ، موہن نگر، کوتہ پیٹ متوطن ضلع محبوب نگر، 20 سالہ منش اوپادھیا عرف سنجو منش انٹرمیڈیٹ طالب علم ساکن مولا علی متوطن گورکھپور ریاست اتر پردیش، 22 سالہ ٹوماٹو سنجے سنگھ انٹرمیڈیٹ طالب علم ساکن ٹیچرس کالونی تکارام گیٹ، سکندرآباد اور 20 سالہ راما کوٹی ایم انیل کمار عرف اکیل کمار ساکن بوئن پلی انٹرمیڈیٹ طالب علم متوطن آتما کور ضلع نیلور ریاست آندھراپردیش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمین کو سرقہ کے 8 واقعات میں ملوث پایا۔ ملزمین، گولکنڈہ، چلکل گوڑہ، ماریڈ پلی، چکڑپلی، میڈی پلی اور نریڈ میٹ پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں گزشتہ سال سے اب تک سرقہ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ماضی میں بھی یہ ٹولی سرقہ کی کئی وارداتوں میں ملوث تھی۔ پولیس نے اس ٹولی کے سرغنہ مرکا ارن کمار اور اس کے ساتھیوں کو عین اس وقت گرفتار کرلیا گیا، جبکہ وہ کالنگ کامپلکس میٹرو اسٹیشن کے قریب مسروقہ موٹر سائیکل پر گھوم رہے تھے تاکہ تنہا خواتین کے پاس موجود سل فون اور طلائی زنجیر چھین کر فرار ہوسکیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ خطرناک عادی سارقوںکی ٹولی ہے۔ انسپکٹر کے ناگیشور راؤ اور ٹاسک فورس ٹیم نے ڈی سی پی، پی رادھا کشن راؤ کی نگرانی میں یہ گرفتاری عمل میں لائی۔

جواب چھوڑیں