انتخابی افسروں کی کارروائی ‘1.24کروڑ کی شراب ضبط

 آئندہ ماہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر میسور ضلع پولیس کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور انتخابی ضابط اخلاق کو سختی سے لاگو کرنے ہر طرف پولیس اہلکار اور مختلف ٹیموں کے افسر رات دن کوشاں ہیں۔مختلف مقامات پر قائم کئے گئے چیک پوسٹوں پر تلاشی جاری ہے۔ آج یہاں ضلع کے ڈپٹی کمشنر وڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ابھی رام جی شنکر نے بتایا کہ اب تک ضلع میں6,79,300 روپئے نقد رقم اور 1,07,40,380 روپئے مالیت کی 20,242 لیٹر شراب کے علاوہ تین کاریں اور دیگر 26 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں، جن کی لاگت 16.1لاکھ روپئے ہے۔میسور پولیس شراب اور نقد کی نقل وحرکت پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے اور یہ کوشش کررہی ہے کہ روپئے پیسے اور شراب کا استعمال انتخابات کے موقع پر نہ ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ تا حال کسی بھی بڑی سیاسی پارٹی کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑیں