شی ٹیمس کی بہتر کارکردگی۔ 38 مقدمات درج۔ 4 ملزمین بشمول پجاری گرفتار

رچہ کنڈہ شی ٹیمس نے گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران 38 مقدمات درج کئے ہیں، جس میں 21 ایف آئی آر اور 13 معمولی مقدمات اور 4 کونسلنگ کے واقعات شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شی ٹیم کی جانب سے کونسلنگ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔اس میں چھیڑچھاڑ کرنے والے افراد اس میٹنگ میں شریک ہوئے۔ شی ٹیم رچہ کنڈہ نے کمشنر کیمپ آفس ناگول اور ایل بی نگر میں فیملی ارکان کونسلرس، بھومیکا ویمنس کلکٹیو این جی اوز ڈاکٹر واسوی بھی موجود تھے۔ شی ٹیم نے چند اہم واقعات میں کاروائی کی اور مقدمات بھی درج کئے۔ ایک واقعہ میں پجاری کی جانب سے ایک خاتون کی جنسی ہراسانی پر جو روزانہ پوجا کے لئے قریبی مندر کو جایا کرتی تھی۔ اسے 50 سالہ بھاسکرا شرما ساکن سائی ناتھ پورم اے ایس راؤ نگر خاتون کا سل نمبر حاصل کرنے کے بعد فحش جنسی پیغامات اورویڈیوز روانہ کیا کرتا تھا۔ خاتون نے پجاری کو سخت وارننگ بھی دی، لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا، جس پر خاتون نے تنگ آکر کشائی گوڑہ پولیس میں شکایت درج کروائی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اسے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔دوسرے واقعہ میں ایک خاتون سافٹ ویر انجینئر ساکن عنبر پیٹ جو 23 فروری کو صبح اپنی ساتھی خاتون کے انتظار میں چیتنیاپوری بس اسٹاپ پر ٹھہری ہوئی تھی۔ اس دوران کیاب ڈرائیور 30 سالہ ڈی نکھل کمار ساکن سعیدآباد خاتون کے قریب پہنچا اور خاتون کو کیاب میں بیٹھنے کے لئے کہا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ خاتون کی شکایت پر چیتنیا پوری پولیس میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ تیسرے واقعہ میں شی ٹیم نے 9 مارچ کو ایک شکایت پر کے سریندر ریٹلا 25 سالہ خانگی ملازم ساکن کرشنا نگر یوسف گوڑہ نے اس کی کلاس میٹ سے عشق کا اظہار کیا، جسے لڑکی نے مسترد کردیا۔ لڑکی نے اس نوجوان کو وارننگ دی، جس کا اس پر کچھ بھی اثر نہیں ہوا۔ ’شی فار ہر‘ والینٹرس نے ایل بی نگر شی ٹیم کی معاونت سے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف سرور نگر میں مقدمہ درج کیاگیا۔ لڑکیوں کو چھیڑ چھاڑ کرنے کے سلسلہ میں کشائی گوڑہ شی ٹیم نے کم عمر لڑکے کو گرفتار کیا اور ان کی کونسلنگ کی گئی۔ چوتھے واقعہ میں بھونگیر شی ٹیم نے گنج ہائی اسکول، بھونگیر ٹاؤن کے ایک 18 سالہ داسری اجئے کو لڑکیوں کو چھیڑنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ملزم، لڑکیوں کو طعنہ مار رہا تھا۔ بھونگیر ٹاؤن پولیس نے اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا۔ ونستھلی پورم شی ٹیم نے 2 کم عمر لڑکوں کو خواتین اور لڑکیوں کو چھیڑنے کے الزام میں بی این ریڈی نگر سگنل کے قریب گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں لڑکوں کی کونسلنگ کی گئی۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش ایم بھگوت نے شی ٹیم کی ستائش کی، جنہوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی۔

جواب چھوڑیں