عذیرقادرکی میت آج لائی جائے گی ‘کل تدفین

نیوز ی لینڈکے شہر کرائسٹ چرچ کی دومساجد پر گذشتہ ہفتہ دہشت گردحملہ میں جاں بحق حیدرآبادی نوجوان عذیر قادرولد قادر حبیب کی نعش کل ‘بروزہفتہ حیدرآباد پہونچے گی ۔ اطلاعات کے مطابق عذیرکی نعش 23 مارچ کو11 بجے دن بذریعہ طیارہ شمس آباد ایرپورٹ لائی جائے گی جہاں قانونی کاروائی کے بعد نعش کومرحوم کے مکان دبیرپورہ منتقل کیاجائے گا۔عذیرکی نماز جنازہ اتوار 24 مارچ کوبعدنمازظہرجامع مسجد دارالشفاء میں ادا کی جائے گی اور تدفین دبیرپورہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کرائسٹ چرچ کی دومساجد پر ایک دہشت گردکی اندھادھندفائرنگ میں کئی افراد جاںبحق ہوگئے تھے ان میں عذیر قادر اور فرہاج احسن کے علاوہ عمران خان بھی شامل ہیں ۔ ان تینوں کاتعلق ریاست تلنگانہ سے بتایا گیاہے جبکہ عذیراوراحسن شہر حیدرآباد کے رہنے والے تھے۔

جواب چھوڑیں