پاکستان میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ قومی دن منایاگیا

  یوم پاکستان 2019 کا 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ آغاز ہوا ۔ گارڈس کی تبدیلی کی تقریب لاہور میں علامہ اقبال کے مقبرہ میں منعقد کی گئی۔ پاکستانی فضائیہ کے عہدیداروں نے علامہ کے مقبرہ پر گارڈ کی ڈیوٹی اختیار کی جہاں ایر کموڈور رضوان ملک مہمان خصوصی تھے ۔ ڈان رپورٹ میں یہ بات بتائی ۔ یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے شکر پارین پہاڑیوں کے قریب پریڈ گراونڈ پر فوجی پریڈ منعقد کی گئی جس میں سیول اور فوجی قیادت کے علاوہ ممتاز بیرونی شہریوں نے شرکت کی ۔ فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا ‘جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جے سی ایس سی کے صدر نشین جنرل زبیر بحریہ کے سربراہ امیر البحر ظفر محمود عباسی‘ وزیر دفاع پرویز کھٹک اور آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسناوف اور وزیراعظم عمران خان پریڈ گراونڈ پر موجود تھے۔ ملایشیا کے وزیراعظم مہاتر محمد جوجمعرات کو پاکستان کے سہ روزہ دورہ پر یہاں پہنچے ‘ انہوں نے بھی اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی ۔ مہمان خصوصی صدر عارف علوی سیول ملٹری قائدین اور اسٹیج پر موجو ددیگر ممتاز شخصیتوں میں شامل ہوگئے ۔ ایر چیف مارشل مجاہد انور خان نے صدر کو سلامی کے لیے فلائی پاسٹ کی قیادت کی ۔ فوجی سربراہ کے بعد جے ایف 17 تھنڈر فائٹر جیٹس کے چار طیاروں کی ایک ٹکڑی نے فضائی کرتب دکھائے ۔ بعدازاں معراج ۔F7 PG اور دیگر لڑاکا طیاروں کی مماثل ٹکڑیوں نے بھی اپنے کرتب دکھائے ۔

جواب چھوڑیں