کرائسٹ چرچ کی دو مساجد کو مقامی کمیونٹی کے حوالے کردیاگیا :نیوزی لینڈ پولیس

نیوزی لینڈ پولیس نے بتایا کہ کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد جن پر 15مارچ کو ایک بندوق بردار نے حملہ کیاتھا ‘انہیں مقامی کمیونٹی کے حوالے کردیاگیاہے ۔ویب سائٹ پر شائع کردہ بیان میں پولیس نے بتایا کہ آج پولیس نے مسجدالنور اور لن ووڈ مسجد دوبارہ مقامی کمیونٹی کے حوالے کردیاہے ۔ بتایا گیاہے کہ دونوں مساجد پر مسلح پولیس کا پہرہ رہے گا ۔ علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کی دیگر مساجد پر ایسا ہی ہوگا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ کے بعد سے مساجد کو گھیرے میں لے لیاگیاتھا تاہم بعدازاں اس میں کمی کردی گئی ہے اور مساجد جانے والی ان علاقوں کی شاہراہوں کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھول دیاگیاتھا ۔ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر گذشتہ حملہ کے دوران 50 افراد ہلاک اور دیگر بہت سے زخمی ہوئے تھے ۔ حملہ آور پر قتل کاالزام ہے اور اسے دیگر الزامات کا بھی سامناہے ۔

جواب چھوڑیں