بچوں کو ہلاک کرنے کے بعدخاتون کی خودکشی

ضلع گنٹور کے گوکونا کنڈہ گاؤں میں کل وینو کونڈہ مڈل میں ایک خاتون نے فارم ہاؤز کی باؤلی میں اپنے دو بچوں کو پھینک دیا جس کے باعث دو بچے ہلاک ہوگئے۔ بعد ازاں خاتون نے ایک درخت سے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ انسپکٹر پولیس وینو کونڈا کے سبا راؤ کے بموجب خاتون کی شناخت 25 سالہ نارائن اماں ساکن گوکونا ولیج نے اپنے رشتہ دار جو پیشہ سے کسان ہے ایدو کونڈولو سے شادی کی تھی۔ وہ 8 سالہ اے کوٹیشور راؤ اور 3 سالہ لڑکی وینکٹا لکشمی کی ماں ہے۔ حال ہی میں شوہر کی جانب سے اسے ہراساں کیا جارہا تھا۔ شوہر کی ایذاء رسانی اور اس کے تکالیف سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے اپنے والدین کے گاؤں گوکنکنڈہ میں اپنے بچوں کے ساتھ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے بتایا کہ بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد خاتون نے بھی باؤلی میں چھلانگ لگادی اور اقدام خودکشی کی کوشش کی۔ بعد ازاں اس نے درخت سے پھانسی لی اور خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کی اطلاع اس کے شوہر کو ملی جس پر وہ جراثیم کش دوا کا استعمال کیا اور اقدام خود کشی کیا۔ اس کے پڑوسیوں نے وینو کونڈہ سرکاری دواخانہ میں علاج کے لئے اسے شریک کروادیا۔

جواب چھوڑیں