سارقین کی 3 رکنی ٹولی گرفتار۔سل فونس اور بائیک ضبط

کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے آج 3 رکنی سل فون چھین کر فرار ہونے والی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 4 موبائیل فونس اور ایک بائیک ضبط کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین نے 3 واقعات مہانکالی پولیس اسٹیشن اور ایک گوپال پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں کئے تھے۔ ان کی شناخت 21 سالہ جے وامشی ساکن امبیڈکر نگر، تکارام گیٹ، 22 سالہ جگولا جان تکا رام گیٹ، امبیڈکر نگر اور 19 سالہ پجاری ایشوب ساکن تکارام گیٹ اور تینوں ضلع وجئے واڑہ کے متوطن بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جکلا وامشی متوطن وجئے واڑہ کا ہے اور 15 سالہ قبل وہ اپنے والدین کے ساتھ حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا اور امبیڈکر نگر، ٹیچرس کالونی ،تکارام گیٹ میں رہتا ہے۔ ملزم، فرنیچر کی درستگی کا کام کرتا ہے اور اپنے 2 ملزمین ساتھیوں کے ساتھ کالونیوں میں گھوم کر صوفہ درستگی کے کام کرتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان ملزمین کی گرفتاری کے لئے نارتھ زون ٹاسک فورس نے 250 سی سی ٹی وی کیمروں سے سرقہ انجام دئیے گئے مقامات کا فوٹیج حاصل کیا اور بائیک کے فوٹیج اور تصاویر حاصل کرنے کے بعد یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمین کو مزید تحقیقات کیلئے ضبط شدہ سل فونس اور بائیک کے ساتھ مہانکالی پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیاگیا۔ انسپکٹر ناگیشور راؤ اور اسٹاف نے ڈی سی پی رادھا کشن راؤ کی نگرانی میں یہ گرفتاری عمل میں لائی۔ ملزمین کو عدالتی تحویل میں دے دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں