لوک سبھا الیکشن کیلئے انمٹ سیاہی کی 26لاکھ بوتلوں کا آرڈر

 لوک سبھا الیکشن سے قبل الیکشن نے انمٹ سیاہی کی 26 لاکھ بوتلوں کا آرڈر دیا ہے جن کی مالیت 33 کروڑ روپئے ہوگی۔ 7مرحلوں میں رائے دہی 11مئی سے شروع ہوگی اور 19مئی تک جاری رہے گی۔ 2014ء کے لوک سبھا الیکشن میں الیکشن کمیشن نے 21 لاکھ 50ہزار بوتلیں یعنی 4.5لاکھ کم بوتلیں خریدی تھیں۔ حکومت کرناٹک کی میسور پینٹس اینڈ وارنش لمیٹیڈ واحد کمپنی ہے جسے الیکشن کمیشن کے لئے انمٹ سیاہی بنانے کا اختیارہے۔ 1962ء سے یہ کمپنی الیکشن کمیشن کو انمٹ سیاہی سربراہ کررہی ہے۔ انمٹ سیاہی کی ہربوتل 10 کیوبک سنٹی میٹر کی ہوتی ہے۔ ایک کیوبک سنٹی میٹر ایک ملی لیٹر کے مساوی ہوتا ہے۔ میسورپینٹس‘ دنیا کے 30 سے زائد ممالک کو انمٹ سیاہی برآمدکرتی ہے۔

جواب چھوڑیں