مسافر کے پاس سے اسمگل کردہ 340 گرام سونا ضبط

تلنگانہ ریاستی پولیس نے حیدرآباد کسٹمس حکام کی مدد کرتے ہوئے آج ایک مسافر کو سونے کی اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اور اس کے پاس سے اسمگل کردہ 340 گرام سونا آر جی آئی پولیس نے ضبط کرلیا۔ کسٹمس حکام کے بموجب ملیشیاء سے شمس آباد ایرپورٹ پہنچا تھا۔ مسافر، گولڈ پیاکٹ کو زیر جامہ میں چھپاکر اسمگلنگ کررہا تھا۔ ملزم کے خلاف سونے کی اسمگلنگ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیا۔ سب انسپکٹر وینکٹیشورلو اور کانسٹبل سری سیلم اور راجو نے مسافر کو گرفتار کیا۔ کسٹمس حکام نے پولیس عہدیداروں کی ستائش کی۔

جواب چھوڑیں