مودی نے چائے والوں کو بھلا دیا: کپل سبل

 وزیراعظم نریندرمودی نے چائے والوں کو بھلادیا۔ اب انہیں چوکیدار یادآگئے ہیں۔ اگلی مرتبہ سیاسی فائدے کے لئے وہ کسی اور پر توجہ دیں گے۔ سینئر کانگریس قائد کپل سبل نے وزیراعظم کی ’میں بھی چوکیدارمہم‘ پر طنز کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ سابق مرکزی وزیر نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ مودی بالاکوٹ فضائی حملہ کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرداس پور، پٹھان کوٹ، اُڑی، بارہمولہ اور پلوامہ حملوں کے وقت کیاچوکیدارسورہا تھا؟۔ کپل سبل نے کہا کہ مودی کو اب چائے والے یاد نہیں ، اب انہیں چوکیداروں کی یاد آرہی ہے۔ اگلی مرتبہ وہ چوکیداروں کو بھول کر کسی اور کو یادکریں گے۔ 70 سالہ رکن راجیہ سبھا نے پی ٹی آئی کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ چوکیدار گرداس پور، پٹھان کوٹ، اڑی، بارہمولہ اور پلوامہ حملوں کے وقت سورہا تھا۔ اس وقت میں بھی چوکیدار کی مہم کا کیاہوا تھا۔ 2014ء کے لوک سبھا الیکشن سے قبل بی جے پی نے مودی کو چائے والا بتاکر بڑی مہم چلائی تھی، تاکہ انہیں عوام سے جوڑا جاسکے۔ مودی نے خود کو کئی مرتبہ چائے والا بتایاتھا۔ کپل سبل نے کہا کہ بی جے پی بالاکوٹ حملہ کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔

جواب چھوڑیں