نعیم گینگ کے مفرور 4 ارکان بشمول خاتون گرفتار

یادگیری گٹہ بھونگیر پولیس نے آج نعیم گینگ کے چار مفرور ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے بموجب گرفتار شدگان میں جی ملکارجن ساکن جانکی نگر کالونی اولڈ الوال، کے رامو ساکن انگاڈی بازار یادگیر گٹہ، سید نیلوفر متوطن مریال گوڑہ ٹاون ضلع نلگنڈہ اور کے سنتوش عرف منگالی سنتوش ساکن پرشانت نگر، یادگیر گٹہ شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی رچہ کنڈہ پولیس نے انکاونٹر میں ہلاک نعیم کی ٹولی کو اراضی پر قبضہ اور بے نامی ملکیت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ مزید اس ٹولی کے 4 کارکن پی سرینواس ساکن بھونگیر، جی راجو روی کمار عرف کوجاروی ساکن مولا علی، سی سرینواس ساکن اوپر گوڑہ مولا علی اور ایل ستیش ساکن بی سی کالونی، یادگیر گٹہ ہنوز مفرور ہیں۔ اس سلسلہ میں پولیس کو متحرک کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں