پلوامہ نہ ہوتا تو بھی بالا کوٹ حملہ ہوتا: جیٹلی

 مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ پاکستانی جیش محمد کا پلوامہ حملہ نہ ہوتا تب بھی ہندوستانی فضائیہ بالا کوٹ پرحملہ ضرور کرتی۔ دور درشن کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسے انتقامی کاروائی کے طور پر نہ دیکھاجائے۔ انہوں نے دوردرشن کو انٹرویو میں کہا کہ مان لیجئے پلوامہ نہیں ہوتا تو بھی بالا کوٹ حملہ نشچت ہوتا۔ ہم نے قومی سلامتی کے لئے بالا کوٹ حملہ کیا۔ پلوامہ اور بالاکوٹ کا کوئی تعلق نہیں ۔ مختصر وقفہ کے لئے وزیر دفاع رہ چکے جیٹلی نے کہا کہ ہندوتان پر حملہ کے لئے سینکڑوں دہشت گردوں کو تربیت دیئے جانے کی جانکاری ملنے پر آپ کیاسمجھتے ہیں کہ حکومت کو اس خیال سے کاروائی نہیں کرنی چاہئیے کہ اپوزیشن، سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کرے گی۔

جواب چھوڑیں