مدینہ منورہ میں خواتین کیلئے روضہ مبارک کی زیارت کے اوقات تبدیل

 مسجد نبوی شریف کے انتظامیہ نے خواتین کیلئے روضہ مبارک کی زیارت کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے نظام الاوقات کے مطابق خواتین 2بار زیارت کرسکیں گی۔ صبح سورج طلوع ہونے سے لے کر ظہر کی نماز سے ایک گھنٹے قبل تک خواتین زیارت کرسکیں گی پھر عشاء کی نماز کے بعد سے لے کر نماز فجر کے ایک گھنٹے قبل تک زیارت کی اجازت رہے گی۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کا کہناہے کہ نئے نظام الاوقات پر عملدرآمد 24 مارچ2019ء اتوار سے کردیا گیا۔ یہ نظام الاوقات تجرباتی ہے۔ 5دن تک نافذ رہے گا۔ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں اسے مستقل کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں