ملنگا ‘ممبئی انڈینس کے آئندہ دو میاچ کیلئے دستیاب

سری لنکا کے تیز گیند باز لست ملنگا آئی پی ایل میں اپنی ٹیم ممبئی انڈینس کے اگلے دو میچوں میں کھیلتے نظر آ سکتے ہیں۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے سری لنکا کرکٹ پر زور دیا تھا کہ وہ ملنگا کو جتنا ممکن ہو ٹورنمنٹ کے لئے فراہم کرنے کی کوشش کرے ۔سمجھا جاتا ہے کہ ملنگا ممبئی کے اگلے دو میچوں میں انتخاب کے لئے دستیاب ہو سکتے ہیں۔ممبئی کا28مارچ کو رائل چیلنجرس بنگلور اور30مارچ کو کنگس الیون پنجاب سے کھیلنا ہے۔ملنگا اس کے بعد سری لنکا لوٹیں گے اور گھریلو ونڈے سوپر ٹورنمنٹ میں کھیلیں گے ۔ وہ11اپریل کے بعد دوبارہ ممبئی ٹیم میں شامل ہوجائیں گے ۔ملنگا نے ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے گھریلوٹورنمنٹ میں کھیلنے کو ترجیح دی تھی ۔ممبئی نے ملنگا کو نیلامی میں دو کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

جواب چھوڑیں