لورنجن، رنبیر اور اجئے کو لیکر فلم بنائیں گے

ہدایت کار لو رنجن اداکار رنبیر کپور اور اجئے دیوگن کو لیکر فلم بنانے والے ہیں۔ پیار کا پنچ نامہ اور سونو کے ٹیٹو کی سویٹی جیسی سوپر ہٹ فلمیں بنانے والے لو رنجن کی آئندہ فلم میں رنبیر کپور اور اجئے دیوگن کی جوڑی نظر آئے گی۔ دونوں اس سے پہلے پرکاش جھا کی فلم راج نیتی میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔ دونوں نے لو رنجن کو اپنی تاریخیں دے دی ہیں۔ یہ فلم اس سال دسمبر میں شروع ہوگی اور آئندہ سال اس فلم کی شوٹنگ ختم کرلی جائے گی۔ یہ ایک بڑے بجٹ کی ایکشن فلم ہوگی۔ اس کی اسکرپٹ بھی پوری کرلی گئی ہے۔ فلم کے ایکشن سینس کیلئے انٹرنیشنل اسٹنٹ مین ہائر کیئے جائیںگے۔ لو رنجن نے اجے دیوگن کی فلم ’دے دے پیاردے‘ کو بھی پروڈیوز کیا ہے ۔ اس رومانوی فلم میں ان کے ساتھ تبو اور رکل پریت سنگھ بھی ہیں۔ یہ فلم آئندہ برس 17مئی کو ریلیز ہوگی ۔

جواب چھوڑیں