جوس بٹلر کی طوفانی اننگز‘راجستھان نے ممبئیکو ہرایا

جوس بٹلر کی89رنوں کی طوفانی اننگز کے بعد راجستھان رائلس نے آخری لمحات میں دلچسپ اتار چڑھاو سے گزرتے ہوئے ممبئی انڈینس کو تین گیند باقی رہتے چار وکٹ سے شکست دے کر اپنی دوسری جیت درج کر لی۔ممبئی نے اوپنر کو ئنٹن ڈی کوک کی81 رن کی بہترین اننگز سے پانچ وکٹ پر187رن کا مشکل اسکور بنایا لیکن بٹلر نے محض 43 گیندوں پر آٹھ چوکے اور سات چھکے اڑاتے ہوئے89رن ٹھوک کر راجستھان کو جیت دلا دی۔راجستھان نے19.3اوور میں چھ وکٹ پر188 رن بنائے ۔ممبئی کو سات میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ بٹلر اپنی میچ فاتح اننگز کے لئے مین آف دی میچ رہے ۔راجستھان نے آخری اوورس میں چار رن کے وقفہ میں چار وکٹ گنواکر مصیبت میں پھنس گئے لیکن شریس گوپال نے سات گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست13رن بنا کر نہ صرف راجستھان کو جیت دلائی بلکہ اس کی توقعات کو بھی قائم رکھا۔

جواب چھوڑیں