حجاب پہن کر کھیلنے پر پابندی۔فاتح کھلاڑی نے جیت مسلم لڑکی کے نام کردی

فلوریڈا میں 16 سالہ لڑکی کو حجاب پہننے کی وجہ سے باکسنگ میچ سے ڈِس کوالیفائی کردیا گیا۔لیکن ان کی مخالف کھلاڑی نے اپنی بیلٹ اسپورٹس مین اسپرٹ کے تحت ڈِس کوالیفائی کھلاڑی کے ساتھ شیئر کی۔ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو صارفین میں خوب مقبول ہورہی ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ امائیہ ظفر دوبرس سے باکسنگ کررہی ہیں لیکن بین الاقوامی باکسنگ اسوسی ایشن کے سخت قوانین کی وجہ سے انہیں ڈس کوالیفائی کردیا تھا۔تاہم جب ان کی مخالف عالیہ شاربونیئر کو اس سبب اپنی فتح کا علم ہوا تو انہوں نے اپنی بیلٹ ان کے ساتھ شیئر کی ۔امائیہ کا کہنا تھا کہ میری شناخت کا بڑاحصہ مذہب اور باکسنگ ہے۔ میں کسی ایک کی وجہ سے دوسری چیز نہیں چھوڑنا چاہتی۔

جواب چھوڑیں