پی وی سندھوکوشکست،ہندوستانی چیلنج ختم

نئے سیزن میں اپنے پہلے خطاب کی تلاش میں لگی اولمپکس اور عالمی چمپئن شپ کی سلور فاتح ہندوستان کی پی وی سندھو کو ہفتہ کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے ساتھ ہی سنگاپور اوپن بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ میں ہندوستانی چیلنج ختم ہو گیا۔چوتھی سیڈ سندھو کو سیمی فائنل میں دوسری سیڈ جاپان کی نوزومی اوکوہارا نے محض37منٹ میں21-7 21-11سے ہراکر خطابی مقابلے میں جگہ بنا لی۔عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر کی ہندوستانی کھلاڑی کا سنگاپور اوپن میں سفر سیمی فائنل میں ختم ہو گیا۔ سندھو مقابلے میں اوکوہارا کے سامنے کوئی چیلنج نہیں پیش کر سکیں۔ اوکوہارا نے اس سے پہلے کوارٹر فائنل میں سائنا نہوال کو بھی شکست دی تھی۔اوکوہارا کا خطاب کے لئے ٹاپ سیڈ تائیپے کی تائی جو ینگ سے آج مقابلہ ہوگا جنھوں نے دیگر سیمی فائنل میں تیسری سیڈ جاپان کی اکانے یاماگوچی کو57 منٹ میں15-21 24-22 21-19 سے شکست دی۔

جواب چھوڑیں