بی جے پی حکومت کی مقبولیت میں 12 فیصد کمی

 سی ووٹر۔ آئی اے این ایس ٹریکر کے بموجب نریندر مودی حکومت کی ریٹنگ 12 مارچ اور 12 اپریل کے درمیان 12 پوائنٹس گھٹ گئی۔ 26 فروری کے بالاکوٹ فضائی حملہ کے بعد مرکزی حکومت کی کارکردگی کی ریٹنگ 7 مارچ کو 2.06 فیصد کی اونچی سطح پر پہنچ گئی تھی۔ 22 مارچ تک 50 فیصد کی سطح پر برقرار رہنے کے بعد 12 اپریل کو یعنی 91 لوک سبھا حلقوں میں پہلے مرحلہ کی رائے دہی کے بعد یہ گھٹ کر 43.25 فیصد ہوگئی۔ ٹھیک ایک ماہ قبل یعنی 12 مارچ کو یہ شرح 55.28 فیصد تھی۔ ٹریکر کے نتائج عوام کے سروے پر مبنی ہیں۔ عوام سے پوچھا گیا تھا کہ آیا وہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کی کارکردگی سے زیادہ مطمئن ہیں‘ کسی حد تک مطمئن ہیں‘ مطمئن نہیں ہیں یا انہیں پتہ نہیں/ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

جواب چھوڑیں