سوڈان کی فوجی کونسل کو سعودی عرب اور امارات کی تائید

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کی تائید میں بیانات جاری کئے ہیں ۔ قبل ازیں عوامی احتجاجی مظاہروں کے نتیجہ میں مدت طویل سے اقتدار پر فائز صدر عمر البشیر کو اقتدار سے علحدہ ہوناپڑا ۔ سعودی عرب کا کہناہے کہ وہ سوڈانی عوام کے ساتھ ہے اور تمام سوڈانیوں سے اپیل کرتاہے کہ وہ اپنے ملک کے قومی مفادات کو ترجیح دیں ۔ امارات نے سوڈانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اقتدار کی پر امن منتقلی کو یقینی بنانے اور اس کے قانونی جواز کے تحفظ کے لیے سرگرم ہوجائیں ۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے سوڈان کے لیے ایک غیر صراحت کردہ امدادی پیکیج کا حکم جاری کیاہے جن میں پٹرولیم مصنوعات گندم اور ادویات شامل ہیں ۔ ہفتہ کو دیر گئے ایک علحدہ جاری کردہ بیان میں سعودی عرب اور امارات نے خصوصی طو ر پر سوڈان کی عبوری کونسل کی تائید کااظہار کیاہے جس کی تشکیل فوج کی جانب سے عمل میں آئی ہے ۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نیسوڈان میں سیاسی تبدیلی کے عمل کیدوران حکومت کو درپیش مشکلات دور کرنے اور فوری انسانی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ سلمان نے سوڈان میں آنے والی تبدیلی میں عوام کی خواہشات کا احترام کرنے اور سوڈانی قوم کے مستقبل کے لیے بہتر فیصلے کرنے توقع ظاہرکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سوڈان کی عبوری کونسل کیاقدامات کی حمایت کرتی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق سعودی حکومت سوڈان میں آنے والی تبدیلی پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ریاض کو توقع ہے کہ سوڈان کی فوجی عبوری کونسل برادر ملک کو مضبوط بنانے اور ملک کے اندرونی استحکام اورخلفشار کے خاتمے میں معاون ثاتب ہوگی۔سعودی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان اور سعودیہ کیدرمیان تاریخی ، تزویراتی اور تمام شعبوں میں وسیع تعلقات قائم ہیں۔ سعودی عرب سوڈان میں آنے والی سیاسی تبدیلی کی حمایت اور عبوری کونسل کواپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہے۔بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ سوڈان کا استحکام سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے۔ برادر ملک کو اندرونی بحران سے نکالنے کے لیے ہرممکن امداد فراہم کی جائے گی۔ سعودی عرب سوڈانی قوم کی مفاد اور اس کی ضرورت کے مطابق انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گی۔ اسی ضمن میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے سوڈانی قوم کے لیے فوری انسانی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات نے سوڈان میں عبوری کونسل کے سربراہ جنرل عوض بن عوف کی سبکدوشی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان عبدالرحمان کو کونسل کا نیا چیئرمین مقررکیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

جواب چھوڑیں