مرکز میں فیڈرل فرنٹ کا قیام یقینی۔کارگذار صدر ٹی آر ایس تارک راما راؤ

کارگذار صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے تارک راما راؤ نے کہا کہ مرکز میں فیڈرل فرنٹ کا قیام یقینی ہے ۔ صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد علاقائی جماعتوں کی تائید سے مرکز میں فیڈرل فرنٹ کے قیام کے لئے اہم رول ادا کریں گے ۔ کے تارک راما راؤ آج تلنگانہ بھون میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کے امیدواروں کی پارلیمانی حلقوں سے ضمانت ضبط ہوگی۔5 پارلیمانی حلقوں میں کانگریس کو تیسرا مقام حاصل ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ ٹی آر ایس کے امیدوار 16 پارلیمانی حلقوں سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ ٹی آر ایس حکومت نے 5سال کے دوران جو فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کی ہے اس سے تلنگانہ کے عوام حکومت کی کارکردگی سے خوش ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو جو الیکشن کمیشن کی جانب سے اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی رائے دہی کئے جانے پر اعتراض کررہے ہیں کہا کہ چندرا بابو نائیڈو نے2014 کے اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کامیابی حاصل نہیں کی تھی انہوںنے کہا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کی 5سال کی کارکردگی سے آندھرا پردیش کے عوام ناخوش تھے ۔ اس لئے انہوںنے حکومت کی تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے انہوںنے کہا کہ ٹی آر ایس نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے علی الحساب بجٹ میں ان وعدوں پر عمل آوری کرنے کیلئے رقم مختص کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں پرامن رائے دہی ہوئی ہے جبکہ آندھرا پردیش کے کئی اضلاع میں انتخابات کے موقع پر تشدد کے واقعات ہوئے تھے ۔ ان واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ انہوںنے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو جنہوں نے 4سال تک مرکزی بی جے پی حکومت کی تائید کی تھی ٹی آر ایس کے قائدین نے کبھی ان کی اس سیاسی مفاہمت پر کوئی نازیبہ الفاظ استعمال نہیں کئے تھے۔ انہوںنے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی کارکردگی سے ریاست کے عوام خوش ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 20مئی سے قبل ادارہ جات مقامی کے انتخابات مکمل کرنا چاہتے ہیں اس انتخابات کے بعد ٹی آر ایس حکومت عوام کی فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کے لئے توجہ دے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *