وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر میں مشتبہ صندوق

 کانگریس نے اتوار کے دن مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر میں ’’سیاہ رنگ کامشتبہ صندوق‘‘ لائے جانے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔ کانگریس ترجمان آنند شرما نے کہا کہ وزیراعظم صفائی دیں۔ الیکشن کمیشن کو تحقیقات کرنی چاہئیں کہ صندوق میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا ک کانگریس کرناٹک یونٹ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن سے شکایت کرچکا ہے۔ کانگریس ترجمان نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم مودی کے دورہ ٔ چترادرگ (کرناٹک) میں ہم نے دیکھا کہ وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ مزید 3 ہیلی کاپٹر تھے۔ لینڈنگ کے بعد کالے رنگ کا ایک صندوق نکالا گیا اور ایک خانگی کار میں ڈال کر کہیں لے جایا گیا۔ یہ خانگی کار ایس پی جی قافلہ کا حصہ نہیں تھی۔ شرما نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مودی اپنے 5 سال کا حساب کتاب ملک کے عوام کو دیں۔

جواب چھوڑیں