ٹی آر ایس کا پولنگ ایجنٹ گرفتار

ٹی آر ایس کے ایک امیدوار کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ حلقہ لوک سبھا ملکاجگری کے ٹی آر ایس امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کو فوٹو لینے اور ویڈیوگرافی کے الزامات پر تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ پولیس نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو یہاں اسٹرانگ روم میں رکھنے کے موقع پر بتایا جاتا ہے کہ ایجنٹ نے اس منظر کی تصویر کشی کی اور ویڈیو لیا۔این وینکٹیش جو کہ تلنگانہ راشٹراسمیتی کے امیدوار راج شیکھر ریڈی کے پولیٹکل ایجنٹ ہیں ہفتہ کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ یہ بات کیسرا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جے نریندر گوڑ نے بتائی ۔ سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرکی شکایت پر یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔جو کہ حلقہ کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ہیںشکایت کے مطابق11؍ اپریل کو جبکہ پارلیمانی انتخابات کیلئے رائے دہی مکمل ہوگئی تھی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے علاوہ وی وی پیاٹس، کالج آف بوگارم کے اسٹرانگ روم میں محفوظ کئے جارہے تھے اوراسٹرانگ روم کو مہر بند کیا جارہا تھا کہ بتایا جاتا ہے کہ وینکٹیش نے تصویر کشی کی اور ویڈیو بنایاجو کہ غیر قانونی ہے پولیس نے یہ بات بتائی اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *