راہول کی ناکامی کے بعد کانگریس کا پرینکا پر انحصار: سمیت بھسین

 پرینکا گاندھی وڈرا کے وارانسی سے الیکشن لڑنے اور ان کے شوہر رابرٹ وڈرا کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں ایسے میں ایک نئی کتاب میں کہا گیا ہے کہ راہول گاندھی کے ناکام ہونے کے بعد پرینکا گاندھی سے کانگریس کے احیاء کے لئے کہنا طئے تھا۔ نئی کتاب ’’دی نیو ایج کاریہ کرتا: فرم پوسٹنگ پوسٹرس آن دی وال ٹو پوسٹگ آن دی وال‘‘ میں کہا گیا ہے کہ آج کی تاریخ تک ہمیں پتہ نہیں کہ بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا لیکن یہ طئے ہے کہ راہول گاندھی کے ناکام ہونے کے بعد پرینکا کو پارٹی میں سرگرم رول ملنا ہی ملنا ہے۔دایاں بازو کے دانشور سمیت بھسین نے یہ کتاب لکھی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا عروج اور کانگریس کا زوال لازمی ہے کیونکہ کانگریس‘ سلطنت بن چکی ہے۔ اس کی قیادت میں میرٹ نہیں۔ ہفتہ کے دن کتاب کی رسم اجراء کے موقع پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری نے کہا کہ بی جے پی کے گمنام ورکرس کو جو اختیار اور اہمیت ملی اسے اس حقیقت سے سمجھا جاسکتا ہے کہ 1984 میں 2 ارکان پارلیمنٹ والی جماعت آج دنیا کی سب سے بڑی جماعت بن گئی اور ہندوستان میں برسراقتدار ہے۔

جواب چھوڑیں