فلم’بھارت ‘ کا پانچواں پوسٹر جاری

سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’بھارت‘ کو لیکر سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان کی اس فلم کا پہلا لک جاری کیا گیاتھا۔ سلمان خان کے اس لک نے خوب تعریفیں حاصل کی تھیں جس کے بعد سلمان ایک سے بڑھ کرایک لک شیئرکررہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک نیا پوسٹرشیئر کیاہے جس میں وہ کٹرینہ کیف کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ سلمان نے فلم کا پانچواں پوسٹر شیئرکیا۔ ٹوئٹر پر اس پوسٹر کو شیئر کرتے وقت سلمان خان نے لکھاکہ ہرمسکراتے چہرے کے پیچھے درد چھپا ہوتاہے اور وہی درد آپ کو زندہ رکھتاہے۔ اب مداح اس کیپشن کو پڑھنے کے بعد یہ سوچ رہے ہیں کہ سلمان خان کو کس بات کا غم ستا رہاہے جس کا درد اس پوسٹر میں جھلکاہے۔

جواب چھوڑیں