مہیش بھٹ نے کنگنا کو برسوں پہلے تھیٹر میں چپل ماری تھی

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی نے الزام عائد کیاہے کہ ڈائرکٹر مہیش بھٹ نے کئی سال پہلے کنگنا رناوت کو تھیٹر میں چپل ماری تھی۔ مہیش بھٹ کی اہلیہ سونی رازدان نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھاکہ کنگنا رناوت کو مہیش بھٹ نے فلموں میں بریک دیا تھا جس کے جواب میں کنگنا کی بہن اور منیجر رنگولی پھٹ پڑیں۔ رنگولی نے کہا کہ کنگنا کو بریک مہیش بھٹ نے نہیں بلکہ انوراگ باسو نے دیا تھا اور اس وقت مہیش بھٹ اپنے بھائی کے پروڈکشن ہاس میں بطور کریٹو ڈائرکٹر کام کرتے تھے۔ رنگولی کے مطابق کنگنا کی فلم ’وہ لمحے‘ مکمل ہونے کے بعد مہیش بھٹ نے اسے اپنی لکھی ہوئی فلم ’ دھوکہ‘ میں بطور خودکش بمبار کام کرنے کی آفر کی جو اس نے مسترد کردی۔ کنگنا کے فلم مسترد کرنے کی وجہ سے مہیش بھٹ کافی سیخ پا ہوئے اور اپنے آفس میں ان پر خوب چلائے ۔

جواب چھوڑیں