میرے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک کیاجارہا ہے: اعظم خان

 سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان نے 72گھنٹوں کے وقفہ کے بعد انتخابی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے آج شکایت کی ہے کہ اُن کے ساتھ ایک ’’ دہشت گرد جیسا یا ایک مجرم جیسا سلوک کیا جارہا ہے‘‘۔یہاں یہ تذکرہ بیجانہ ہوگا کہ بی جے پی امیدوار جیہ پردا سے متعلق اعظم خان کے اہانت آمیز ریمارکس پر الیکشن کمیشن نے خان کی انتخابی مہم پر72گھنٹوں کا امتناع عائد کردیا تھا۔ اعظم خان نے کسی کا نام لئے بغیر یوپی کے ضلع رام پور میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ اِس( خاتون)کو سمجھنے کیلئے آپ لوگوں کو 17سال لگے لیکن میں اُس کو 17 دنوں میں پہچان سکا کہ وہ ایک خاکی انڈرویر پہنتی ہے‘‘۔ خان نے یہاں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے ساتھ ایسا سلوک کیاجارہا جیسا کہ میں کوئی سب سے بڑا مجرم‘ سب سے بڑا دہشت گرد ہوں‘ قوم دشمن اور غدار ہوں۔ اِس قسم کا سلوک تو ڈاکو سلطانہ اور ڈاکو مان سنگھ کے ساتھ بھی نہیں کیا گیا ہوگا۔

جواب چھوڑیں