عابد علی‘ سچن تنڈولکر سے ملنے کے خواہاں

پاکستانی ٹیم کے بلے باز عابد علی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں خصوصی بات کرتے ہوئے ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا حصہ بننے والے اوپننگ بلے باز عابد علی نے کہاکہ سچن ٹنڈولکر میرے آئیڈیل ہیں، ان کی بیٹنگ کو فالو کرنے کی کوشش کرتا ہوں، انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران میری ان سے ملاقات ہوئی تو میرے لیے یہ بہت خوشی کا دن ہوگا۔ عابد علی نے کہاکہ ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ میں ٹنڈولکر سے بات چیت کرنے کی کوشش کرو اور وہ مجھ سے بات کرنے سے انکار کردیں۔ وہ گریٹ پلیئر ہیں اور بڑا کھلاڑی ینگسٹر کو سکھانے کی کوشش کرتاہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈ کے بشمول دنیا کے دوسرے عظیم کھلاڑیوں سے بھی ملنا چاہوںگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *