عامر خان کو کرافورڈ کے خلاف شکست

برطانوی باکسر عامر خان ویلٹر ویٹ ٹائٹل فائٹ ہارگئے اور باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے انہیں چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے مقابلے سے دستبردار ہونے پر مجبور کر دیا۔ نیویارک کے میڈنسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی فائٹ میں عامر خان کا مقابلہ 31 سالہ امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ سے تھا جو اب تک ناقابل شکست ہیں اور 3 ویٹ ڈویژن کے ورلڈ ٹائٹل کا اعزاز رکھتے ہیں۔ فائٹ کی ابتداء سے ہی امریکی باکسر عامر خان پر حاوی نظر آئے اور اور ایک موقع پر کرافورڈ نے انہیں زمین بوس کردیا۔ تیسرے راؤنڈ میں عامر خان نے واپسی کی لیکن چھٹے راؤنڈ میں عامر خان کو غلط جگہ مکا لگا جس کے باعث وہ فائٹ جاری نہ رکھ سکے۔ ٹیرنس کرافورڈ کو ٹکنیکل ناک آوٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دیاگیا۔ شکست کے بعد عامر خان نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہاکہ میں کبھی ہار نہیں مانتا، مگر غلط مکا لگنے کی وجہ سے فائٹ جاری نہ رکھ سکا۔ ٹیرنس کرافورڈ نے اپنے کیریر کی 35 ویں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ عامر خان کو اپنے کیریر میں پانچویں مرتبہ شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

جواب چھوڑیں