رافیل نڈال اور نشیکوری بارسلونا اوپن کے کوارٹر فائنل میں

عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال بارسلونا اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔نڈال پری کوارٹر فائنل میں اپنے ہم وطن ڈیوڈ فیرر کوسیدھے سیٹوں میں6-3,6-3سے شکست دیکر12مرتبہ بارسلونا اوپن جیتنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔عالمی درجہ بندی میں152ویں مقام پر براجمان ڈیوڈ فیرر اپنے وطن میں آخری مرتبہ کھیل رہے تھے اور وہ بڑے ہی جذباتی اور اشکبار آنکھوں سے کورٹ سے رخصتی کی۔فیرر نے آئندہ ماہ میڈرڈ اوپن کھیلنے کے بعد بین الاقوامی ٹینس سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیاہے۔ یونانی کے اسٹسپاس اور آسٹریا کے ڈومنک تھیم بھی دوسرے راؤنڈ کے میچ جیت لئے ۔ اسٹسپاس نے حریف فوکسووکس کو اسٹریٹ سیٹوں سے ہرا دیا،اسٹسپاس کی جیت کا اسکور6-3اور6-4سے رہا۔

جواب چھوڑیں