عرفان پٹھان کا سیاست میں داخل ہونے کا اشارہ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عرفان پٹھان نے سیاست میں آنے کے اشارے دیے ہیں۔ انہوں نے کل گجرات کے وڈودرا میں ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران ایسے اشارے دیے ہیں۔ ووٹنگ کے بعد عرفان پٹھان نے کہاکہ میں نے ملک کیلئے کرکٹ کھیلا ہے اور اگر وقت کی مانگ رہی تو ضرور ملک کی خدمت کروںگا۔ اس کے علاوہ عرفان پٹھان نے گوتم گمبھیر کو بی جے پی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ عرفان پٹھان نے ووٹ دینے کے بعد انسٹگرام پر اپنی انک فنگر کی تصویر بھی شیئر کی۔ واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم کو 2007 میں ٹی ۔20 ورلڈکپ اور 2011 میں ونڈے ورلڈ کپ جتانے میں اہم کردار ادا کرنے والے گوتم گمبھیر نے اپنا سیاسی ڈیبیو کرلیاہے۔ بی جے پی نے انہیں دارالحکومت دہلی کے مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنایاہے اورانہوں نے پرچہ نامزدگی بھی داخل کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں