نکہت زرین کوایشین باکسنگ میں برانز میڈل

حیدرآباد کی نکہت زرین کو ایشین باکسنگ چمپئن شپ میں برانز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔51کیلوگرام ویمنس زمرہ میں نکہت کو ویتنام نے ہراکر گولڈ کے حصول کیلئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔نکہت پری کوارٹراور کوارٹر فائنل جیسا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔رات دیر گئے اطلاع کے بموجب ججس کے متفرق فیصلے کے باعث نکہت کوہار کا سامنا کرنا پڑا۔دریں اثنا دیگر ہندوستانی باکسرس کے شاندار مظاہرہ کا سلسلہ جاری ہے۔6 ہندوستانی مکے باز فائنل میں داخل ہوگئے ہیں جنہیںکا کم ازکم سلور میڈل یقینی ہے۔امیت پنگھل52کیلو گرام اورکویندر سنگھ بشٹ56کیلو گرام زمرہ میں جاریہ سال مسلسل دوسری مرتبہ گولڈ میڈل کے مضطوط دعویدار ہیں۔پنگھل‘بشٹ کے علاوہ دیپک سنگھ59کیلوگرام‘اشیش کمارمنس زمرہ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ویمنس زمرہ میں پوجا رانی81کیلوگرام اور سمرنجیت کور64کیلوگرام زمرہ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ہندوستان کوآج اس وقت مایوسی ہوئی جب گولڈ کے مضبوط دیویدارشیوا تھاپا بھی ججس کے الگ الگ فیصلوں کا شکار ہوکر فائنل دوڑ سے محروم ہوگئے ہیں۔قزاقستان کے ذاکر سیف اللین نے تھاپا کو ہراکر گولڈ میڈل کے مقابلہ کیلئے راہموار کرلی۔ایل سریتا دیور60‘اورپچھلے ایڈیشن کی سلور میڈلسٹ منیشا54 نے کیلوگراز زمرہ میں ہندوستان کیلئے برانز میڈل حاصل کیا۔

جواب چھوڑیں