پی وی سندھو اور سمیر کوارٹر فائنل میں داخل

ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو اور سمیر ورما ایشیاء بیاڈمنٹن چمپئن شپ کے ویمنس اور مینس کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے۔ حیدرآبادی اسٹار پی وی سندھو نے آج کھیلے گئے مقابلہ میں انڈونیشیاء کی خیرالنساء کو راست سیٹوں میں 21-15, 21-19 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ عالمی نمبر 6 سندھو کا آئندہ مقابلہ چین کی غیرسیڈڈ کائی یانیان سے ہوگا۔ مینس زمرہ میں سمیر ورما نے اپنا بہتر کھیل برقرار رکھتے ہوئے آخری 16 میں رسائی حاصل کرلی۔ آج کھیل گئے مقابلہ میں سمیر ورما نے ہانگ ہانگ کے لونگ انگوس کو راست سیٹوں میں 21-12, 21-19 سے شکست دیکر جیت حاصل کرلی۔ اتکرش ارورہ اور کرشما واڈکر پر مشتمل مکسڈ ڈبلز جوڑی کو دوسرے رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی جوڑی کو انڈونیشیا کی جوڑی کے خلاف 21-10, 21-15 سے شکست ہوئی۔

جواب چھوڑیں