پی جی میڈیکل کورسس میں داخلے ، طلبہ کو ہائی کورٹ کی راحت

ہائی کورٹ ججس جسٹس راج شیکھر ریڈی اور جسٹس چلا کودنڈا رام نے ایک ہاوز موشن کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پی جی میڈیکل اور ایم ڈی ایس میں داخلے کے خواہاں طلبہ کو بڑی راحت دی ۔ عدالت نے ان طلبا کو جنہوں نے نیٹ میں رینک حاصل کیا لیکن ان کورسس میں داخلہ کیلئے کالوجی نارائن رائو ہیلتھ یونیورسٹی ورنگل میں اپنی درخواستوں کو آن لائن نہیں کیا تھا، انہیں20مئی کو2بجے تک شخصی طور پر یونیورسٹی سے رجوع ہوکر درخواستیں داخل کرنے کی اجازت دینے کے احکام جاری کئے ۔ عبدالکبیر ایڈوکیٹ نے مذکورہ ججس کے روبرو ہاوز موشن کی درخواست داخل کی تھی جس کی سماعت کے بعد ججس نے مذکورہ احکام جاری کئے اور یونیورسٹی کو بھی ہدایت دی کہ وہ ان تمام طلبا کو کونسلنگ کیلئے درخواستیں داخل کرنے کا موقع فراہم کریں جو اس سلسلہ میں عدالت سے رجوع نہیں ہوئے ہیں۔ انہوںنے طلباء کو مشورہ دیا کہ 20 مئی کو 2بجے سے قبل یونیورسٹی سے رجوع ہوکر اپنی درخواست آن لائن رجسٹریشن کروائیں تاکہ وہ کونسلنگ میں شرکت کرسکیں۔

جواب چھوڑیں