میریکوم اور نکہت زرین کے درمیان سیمی فائنل متوقع

 انڈیا اوپن میں چھ مرد اور چار خواتین سمیت 10مکے بازوں نے ٹورنمنٹ کے آغاز سے پہلے ہی اپنے تمغے پکے کر لئے ہیں۔دراصل ڈرا میں کم مکے بازوں کی موجودگی کی وجہ سے10کھلاڑیوں کو براہ راست ہی سیمی فائنل میں داخلہ حاصل ہو گیا ہے ۔ مردوں میں برجیش یادو اور سنجے نے81کلو گرام وزن کی کلاس کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ91کلو وزن کی کلاس میں نمن تور اور سجیت نے اور91کلوگرام سے زائد وزن کے زمرے میں ستیش کمار اور اتل ٹھاکر نے آخری چار میں پہنچ کر تمغے پکے کر لئے ہیں۔سب کی نگاہیں چھ بار عالمی چمپئن ایم سی میریکوم پر لگی ہوں گی جن کا خواتین کے 51کلوگرام وزن کے زمرے میں ایشیائی کھیلوں کی کانسہ فاتح نکہت زرین کے ساتھ سیمی فائنل میں مقابلہ ممکن ہے۔ نکہت آج پہلے راونڈمیں انامیکا سے نبردآزما ہوں گی ۔مینس کلاس میں52کلو گرام اور56 کلوگرام میں مقابلہ کافی سخت ہے جس میں کم از کم تین ہندوستانی تمغے پکے ہیں۔56 کلوگرام کلاس میںکوندر سنگھ بشٹ، دولت مشترکہ کھیلوں کے برانز فاتح محمد حسام الدین، گورو بدھوڑی پوڈیم فننش کیلئے نبرد آزما ہوں گے ۔ ہندوستان کے مرکزی پرفارمنس ڈائرکٹر سانتیاگو نیوا نے کہاکہ ٹورنمنٹ میں ہمارے پاس عالمی چیمپئن گورو ہیں جبکہ ایشیائی چمپئن شپ میں کوندر اور حسام الدین نے کافی متاثر کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں